امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل

image

امریکہ کی جانب سے اضافی ٹیرف لگانے پر چین سمیت مختلف ممالک کا ردعمل سامنے آیا ہے۔

چین نے امریکی ٹیرف کو عالمی اقتصادی ترقی کے لئے خطرہ قرار دیتے ہوئے امریکہ سے نئے ٹیرف فوری طور پر منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

چین نے امریکہ پر تازہ ترین محصولات فوری منسوخ کرنے پر زور دیتے ہوئے جوابی اقدامات کا عندیہ بھی دیا ہے۔

چینی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ امریکہ کا اقدام گزشتہ کئی سالوں میں ہونے والی کثیر الجہتی تجارتی مذاکرات کے توازن کو نظرانداز کرتا ہے۔

امریکی صدر ٹرمپ کا دنیا کے مختلف ممالک پر جوابی ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

امریکہ نے بین الاقوامی تجارت سے بہت فائدہ اٹھایا ہے، چینی وزارت تجارت نے کہا کہ اضافی ٹیرف کی سختی سے مخالفت کرتے ہیں،چین اپنے مفادات کے تحفظ کے لیے جوابی اقدامات کرے گا۔

چینی وزارت تجارت نے کہا کہ نئے ٹیرف سے خود امریکی مفادات اور عالمی سپلائی چین کو نقصان پہنچے گا۔ دوسری جانب برطانوی وزیر تجارت کا کہنا ہے کہ امریکی ٹیرف کے باوجود امریکہ کے ساتھ اقتصادی معاہدے کیلئے پرعزم ہیں۔

کینیڈین وزیراعظم نے امریکی ٹیرف کے خلاف جوابی اقدامات کرنے کا اعلان کیا ہے، آسٹریلوی وزیراعظم نے امریکہ کے جوابی ٹیرف کو غیرضروری قرار دیا ہے۔

آئرلینڈ کے وزیراعظم نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ یورپی یونین کو امریکی ٹیرف کا مناسب جواب دینا چاہیے، اطالوی وزیراعظم نے یورپی یونین پر امریکی ٹیرف کو غلط قرار دے دیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.