کینیڈا کا امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان

image

امریکی صدر کے اقدام کے بعد کینیڈا نے امریکی گاڑیوں کی درآمدات پر 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

کینیڈین وزیراعظم مارک کارنی نے کہا ہے کہ ٹرمپ کی تجارتی پالیسی دنیا کو معاشی بحران کی طرف دھکیل رہی ہے، اور یہ عالمی معیشت کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ٹرمپ کی تجارتی جنگ عالمی معیشت کو تباہ کردے گی۔ دوسری جانب آئی ایم ایف کی سربراہ نے امریکی ٹیرف کو عالمی معیشت کے لیے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

جنوبی کوریا کی آئینی عدالت نے صدر یون سوک یول کو عہدے سے ہٹا دیا

واضح رہے کہ ٹیرف کے بعد ڈالر کمزور ہوا ہے اور امریکی اسٹاک مارکیٹ میں 2020 کے بعد سب سے بڑی کمی دیکھنے میں آئی ہے، ایس اینڈ پی 500 اور ڈاؤ جونز میں جون 2020 کے بعد سب سے بڑی یومیہ کمی ریکارڈ کی گئی۔

نیسڈیک 5.97 فیصد گر کر مارچ 2020 کے بعد سب سے بڑی یومیہ کمی پر بند ہوا، خبر ایجنسی کے مطابق ایس اینڈ پی 500 کمپنیوں کی مشترکہ مارکیٹ ویلیو 24 سو ارب ڈالر کم ہو گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.