عمرہ و عازمین حج کیلئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری

image

سعودی عرب میں وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو بڑی سہولت فراہم کرتے ہوئے اردو سمیت 16 زبانوں میں ڈیجیٹل گائیڈ جاری کردی ہے۔

سعودی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق رہنما ضوابط وزارت کی ویب سائیٹ صوتی صورت میں بھی موجود ہیں جنہیں ڈاون لوڈ کرنے کی سہولت بھی دی گئی۔

گندم کی قیمت میں نمایاں کمی

مختلف ممالک سے آنے والے زائرین کی رہنمائی کے لیے وزارتِ حج وعمرہ نے اردو، انگلش، عربی، ترکی، فرانسی، فارسی، ازبکی، انڈونیشی اوردیگر زبانوں میں اہم معلومات فراہم کی ہیں۔

مختلف موضوعات کے بارے میں گائیڈ میں معلومات فراہم کی گئی ہیں جن میں سائبرسیکیورٹی کے حوالے سے آگاہی، قانونی و انتظامی امور، مالیاتی معاملات (بینکنگ) اور صحت کے امور کے بارے میں اہم معلومات موجود ہیں۔

رہنما گائیڈز میں امورحج وعمرہ کے بارے میں بھی مستند معلومات اوراہم مقامات کے حوالے سے بتایا گیا ہے جن میں جمرات (منی)، مزدلفہ، (یوم النحر) قربانی کے ایام، یوم عرفہ گائیڈ، احرام کی پابندیاں و رہنما اصولوں کے بارے میں آگاہی فراہم کی گئی ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.