افغان شائقین کی خوشدل شاہ سے ’بدزبانی‘، پی سی بی کی مذمت

image
پاکستان کرکٹ ٹیم انتظامیہ نے پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں غیرملکی شائقین کی جانب سے قومی کھلاڑیوں سے بدزبانی کی مذمت کی ہے۔

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کی جانب سے سنیچر کو جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ’غیرملکی شائقین نے گراؤنڈ میں موجود کرکٹرز کے بارے میں نازیبا الفاظ ادا کیے۔ پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیرملکی شائقین کو منع کیا۔ لیکن منع کرنے پر افغان شائقین نے پشتو میں مزید نازیبا الفاظ ادا کیے۔ دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔‘

پی سی بی کے مطابق پاکستانی ٹیم کی شکایت پر دونوں غیرملکی شائقین کو سٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران پے در پے شکستوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔ پانچ ٹی20 میچز پر مشتمل سیریز میں نیوزی لینڈ نے 1-4 سے فتح سمیٹی۔ جبکہ سنیچر کو ماؤنٹ مونگانوئی میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو تیسرے ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ میچ میں 43 رنز سے شکست دے کر سیریز میں کلین سویپ کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی نوجوان کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم نے پاکستان کو ہر شعبے میں ناک آؤٹ کیا۔ اور گرین شرٹس دونوں سیریز میں مشکل میں نظر آئی۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.