ویمنز کرکٹ ورلڈکپ کوالیفائرز ، قذافی اسٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

image

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل شائقین کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی اسٹیڈیم میں داخلہ بلکل فری ہو گا۔

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائر، وارم اپ میچ میں ویسٹ انڈیز نے آئرلینڈ کو ہرا دیا

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہو گا، قذافی اسٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی اسٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ اسی گرائونڈ  پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا جائے گا ،پی سی بی کے اعلان کے بعد ان تمام میچز کیلئے شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہو گا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.