متنازعہ وقف بل، بھارتی مسلم قیادت نے تحریک کا اعلان کر دیا

image

نئی دہلی: بھارتی لوک سبھا میں متنازع وقف ترمیمی بل 2025 کی منظوری کے خلاف بھارت میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق متنازع وقف ترمیمی بل 2025 کے خلاف آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ (اےآئی ایم پی ایل بی) نے قومی تحریک شروع کرنے کا اعلان کر دیا۔

اے آئی ایم پی ایل بی کے جنرل سیکرٹری مولانا محمد فضل الرحمان مجددی نے کہا ہے کہ قیادت کسی قربانی سے گریز نہیں کرے گی۔ اور انصاف پسند قوتوں کے ساتھ مل کر “ظالمانہ ترامیم” کے خلاف مضبوط تحریک چلائی جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ مہم کا آغاز دہلی کے ٹاکٹورا اسٹیڈیم میں عظیم عوامی اجتماع سے ہو گا۔ جو عید الاضحیٰ تک جاری رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکہ میں مہنگائی بالکل نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ

مولانا فضل الرحمان مجددی نے کہا کہ تحریک کے پہلے مرحلے میں ایک ہفتے تک “وقف بچاؤ، دستور بچاؤ” کی مہم چلائی جائے گی۔ اور بورڈ قانونی راستہ اختیار کرتے ہوئے سپریم کورٹ میں ترامیم کو چیلنج کرے گا۔ یہ احتجاج پُرامن ہو گا۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی ہر ریاست میں مسلم رہنما علامتی گرفتاری دیں گے۔ اور ضلعی سطح پر منظم احتجاج کیے جائیں گے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.