امریکی وزیر خارجہ کا اسحاق ڈار سے رابطہ، ’معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کیلئے اہم ہے‘

image
امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے اپنے پاکستانی ہم منصب سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان معاشی تعاون مستقبل کے تعلقات کے لیے اہم ہے۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ کا پیر کو نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے ٹیلیفونک رابطہ ہوا۔ جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ تعلقات، علاقائی سلامتی اور معاشی تعاون پر تبادلہ خیال ہوا۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنی شراکت داری کو مزید مستحکم کرکے کے لیے پُرعزم ہے۔

انہوں نے امریکہ کے ساتھ تجارت، سرمایہ کاری اور انسداد دہشت گردی کے شعبوں میں تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان وزارت خارجہ کے مطابق ’امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے پاکستان کے معدنیات سمیت ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کے شعبوں میں تعاون کے لیے دلچسپی کا اظہار کیا۔‘

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے سنہ 2013 سے 2018 کے درمیان دہشت گردی کے خلاف کامیاب جنگ کا بھی ذکر کیا جس میں پاکستان نے بڑا جانی اور مالی نقصان برداشت کیا۔

امریکی وزیر خارجہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے انسداد دہشت گردی کے حوالے سے مستقبل کے تعاون کے لیے امریکہ کی جانب سے دلچسپی کا بھی اظہار کیا ۔

دونوں رہنماؤں کے درمیان افغانستان کی صورتحال پر بھی بات چیت ہوئی۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق امریکی وزیر خارجہ نے ’افغانستان میں امریکی فوجی سامان کا معاملہ حل کرنے پر بھی اتفاق کیا۔‘

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو اور نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے مشترکہ مفادات کے لیے قریبی رابطے میں رہنے پر بھی اتفاق کیا۔

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.