مراکش شہرکے الحمرا علاقے میں واقع اسٹارفٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کے ہوٹل میں زبردست آگ بھڑک اٹھی۔
مراکشی ویب سائٹ زنقہ 20 کے مطابق آگ ہوٹل کے ایک کمرے میں لگی جس کے باعث ہوٹل کے مہمانوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ حادثے کی اطلاع ملنے پر سول ڈیفنس کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور آگ پر قابو پا لیا۔آتشزدگی کے باعث ہونے والے نقصان کے تخمینے کا اعلان نہیں ہوا تاہم اصلاح و مرمت کے لیے ہوٹل کو بند کر دیا گیا ہے۔