عوام تیاری کرلیں۔۔ ملک کے کون سے علاقوں میں بارش ہونے والی ہے ؟ محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

image

پاکستان میں گرمی کی شدت بڑھتے ہی موسم نے کروٹ لینا شروع کر دی ہے۔ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ ملک کے بیشتر علاقوں میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہونے والا ہے، جو کچھ مقامات پر ژالہ باری اور گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کی صورت میں نمودار ہوگا۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی دو الگ الگ تصویریں نظر آئیں گی۔ ایک طرف سندھ کے بیشتر علاقے شدید گرمی اور خشک موسم کی لپیٹ میں رہیں گے، جبکہ دوسری طرف خیبرپختونخوا، پنجاب، بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بادلوں کی حکمرانی ہوگی۔

چترال، دیر، سوات، بونیر، مالاکنڈ، باجوڑ، ایبٹ آباد، مانسہرہ، کرم، خیبر، مہمند، مردان اور صوابی میں گرج چمک اور تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے۔ کچھ علاقوں میں ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے، جو فصلوں کے لیے نقصان دہ ثابت ہو سکتی ہے۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم، تلہ گنگ اور میانوالی کے باسی بادلوں کے نیچے ٹھنڈی ہوا کا مزہ لے سکیں گے، جبکہ لاہور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور نارووال میں کہیں ہلکی تو کہیں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

ژوب، موسیٰ خیل، بارکھان، قلعہ سیف اللہ اور قلات میں بادل برسنے کے لیے تیار ہیں، جبکہ خضدار اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ طوفانی بارش کا امکان ہے۔

یہاں کے برفیلے پہاڑوں پر بادلوں کی یلغار جاری رہے گی، اور کچھ علاقوں میں تیز بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں کا راج ہوگا۔

پشاور میں صبح کا آغاز 19 ڈگری سینٹی گریڈ کے ہلکے ٹھنڈے موسم سے ہوا، مگر سورج کی شدت سے درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کالام آج بھی ملک کا سب سے ٹھنڈا علاقہ رہا، جہاں درجہ حرارت محض 7 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ چترال میں 10 ڈگری سینٹی گریڈ رہا۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.