فیصل بینک کا پاکستان فنانشل لٹریسی ویک2025 ء میں تعاون کرنےکا اعلان

image

کراچی، 8 اپریل، 2025: پاکستان کے معروف اسلامی بینکوں میں سے ایک فیصل بینک لمیٹڈ (ایف بی ایل)اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے تحت ہونے والے فنانشل لٹریسی ویک 2025 میں بھرپور تعاون کرے گا، جو کہ 14 تا18 اپریل 2025 تک جاری رہے گا۔ رواں سال فنانشل لٹریسی ویک کا عنوان"مالی شمولیت: باہمی تعاون اور جدت کے ساتھ" ہے۔

مالیاتی تعلیم کے ذریعے پسماندہ طبقات کو بااختیار بنانے اور ملک بھر میں مالیاتی شمولیت کو فروغ دینے کے پختہ عزم کے ساتھ فیصل بینک ایس بی پی کے وژن کے مطابق ملک گیر مہم میں شرکت کرے گا۔ فیصل بینک نے مالیاتی خواندگی کی اہمیت کو اجاگر کرنے اور عوام کی مالیاتی شمولیت کو یقینی بنانے کے لیے ایک بھرپور اور معلوماتی ہفتہ کی منصوبہ بندی کی ہے، جس کے دوران اہم اضلاع میں مالیاتی خواندگی سے متعلق مختلف سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا ہے، جن میں انٹرایکٹو کیمپس ہوں گے، اکاؤنٹ کھلوانے کی سہولت فراہم کرنےکے ساتھ ڈیجیٹل بینکنگ کا عملی مظاہرہ کیا جائے گا۔ ساتھ ہی ساتھ معلوماتی اور تعلیمی مواد بھی تقسیم کیے جائیں گے۔ اس کے علاوہ طلباء، نوجوانوں، خواتین اور خصوصی صلاحیتوں کے حامل افراد کے لیے ورکشاپس اور آگاہی سیشنز ہوں گے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی بینکنگ سروسز کارپوریشن تمام بینکوں کے اشتراک سے ملک کے 15 بڑے شہروں میں ”فنانشل لٹریسی واک“ کا اہتمام کرے گی، جس میں فیصل بینک بھی بھرپور شرکت کرے گا۔ "اس اقدام کے حوالے سے بات کرتے ہوئے فیصل بینک کے صدر اور سی ای او یوسف حسین کا کہنا تھا کہ مظبوط اور مستحکم معیشت کے لئے مالیاتی معملات سے متعلق آگاہی ضروری ہے۔ پی ایف ایل ڈبلیو ایک قابل ستائش اقدام ہے۔ جس کے زریعے عام افراد کو اس قابل بنایا جاتا ہے کہ وہ علم کی بنیاد پر مالیاتی فیصلہ سازی کرسکیں اور طویل مدتی معاشی استحکام کو یقینی بنائیں۔ ایک ایسے وقت میں جب ڈیجیٹل فنانس اور معاشی پیچیدگیاں بڑھ رہی ہیں۔ ایسی کوششیں صرف اہم نہیں ہیں بلکہ یہ ضروری ہیں۔ ہم اس ہفتے کو مکمل طور پر سپورٹ کرتے ہیں۔ اور سماجی کے تمام طبقات پر مثبت اثرات پڑتے ہوئے دیکھنے کی خواہاں ہیں۔"

فیصل بینک ان کوششوں کو پسماندہ آبادیوں تک پہنچانے اور ایس بی پی کے مالیاتی طور پر شمولیتی قوم کے وژن کو مستحکم بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔ ان اقدامات کے ذریعے بینک مالیاتی تعلیم کو معاشرے کے ہر طبقے تک پہنچانا چاہتا ہے تاکہ پائیدار اور دیرپا تبدیلی لائی جاسکے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.