پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں ایک بار پھر نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ 24 کیرٹ فی تولہ سونا 8600 روپے مہنگا ہو کر 3 لاکھ 48 ہزار روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 7373 روپے کا اضافہ ہوا، جس کے بعد نیا ریٹ 2 لاکھ 98 ہزار 353 روپے تک پہنچ گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمت میں تیزی دیکھی گئی ہے۔ امریکا اور چین کے درمیان جاری ٹیرف کشیدگی کے باعث انٹرنیشنل مارکیٹ میں فی اونس سونا 86 ڈالر اضافے کے بعد 3310 ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔