پااکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ نعیمہ بٹ نے سوشل میڈیا پر دوستی کا دکھاوا کرنے والے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کی اصل حقیقت بتا دی
اداکارہ نعیمہ بٹ نے اپنے ایک انٹرویو میں اصل رویوں پر کھل کر بات کی اور اپنے ساتھی اداکاروں کے دوغلے رویے کو بے نقاب کیا۔ انہوں نے شوبز انڈسٹری پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جو میرے ساتھ ہوا ہےلوگ صرف انسٹاگرام پر دکھاوے کی دوستی کرتے ہیں، وہ اصل میں دوست نہیں ہوتے جو سوشل میڈیا پر دکھا رہے ہوتے ہیں۔
نعیمہ بٹ نے ’کبھی میں کبھی تم‘ کے کو اسٹارز کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ مجھے خود اس بات کا تجربہ ہوا کہ یہ لوگ سوشل میڈیا پر ایسے ظاہر کرتے تھے جیسے میرے بہت قریبی دوست ہوں لیکن حقیقت میں وہ بالکل مختلف تھے، کچھ ایونٹس کے دوران وہ مجھے اسٹیج سے دھکیلنے کی کوشش بھی کرتے رہے۔
اداکارہ نے مزید کہا کہ انسٹاگرام پر جو فرینڈ شپ گولز کی پوسٹس ہوتی ہیں، وہ سب جعلی ہیں۔