فواد خان کے معاوضے سے متعلق بھارتی میڈیا کا حیران کن دعویٰ

image

بھارتی میڈیا نے پاکستانی سپر اسٹار فواد خان کی بولی وڈ میں واپسی اور ان کے معاوضے سے متعلق حیران کیا ہے کہ پاکستانی اداکار کو ’ابیر گلال‘ میں ساتھی ہیروئن سے پانچ گنا زیادہ معاوضہ دیا جائے گا۔

فواد خان اور وانی کپور کی رومانٹک ٹریجڈی فلم ’ابیر گلال‘ آئندہ ماہ 9 مئی کو ریلیز کی جائے گی، جس کا ٹیزر اور ایک رومانوی گانا جاری کیا جا چکا ہے۔ فلم کے ٹیزر اور گانے کو جاری کیے جانے کے بعد ہندو انتہا پسند جماعتوں نے فلم کے بائیکاٹ کا مطالبہ کرتے ہوئے اس کی ریلیز کے حوالے سے بھی دھمکیاں دے رکھی ہیں۔

انتہاپسندوں کی دھمکیوں کے باوجود فلم کی ٹیم ’ابیر گلال‘ کو مقررہ وقت پر بھارت سمیت دیگر ممالک میں ریلیز کرنے کے لیے پر عزم ہے، تاہم اب بھارتی میڈیا نے اسی فلم میں فواد خان کے معاوضے سے متعلق حیران کن دعویٰ کردیا۔

بھارتی ویب سائٹ ’سیاست‘ نے اپنی رپورٹ میں متعدد رپورٹس کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ’ابیر گلال‘ کی اداکارہ وانی کپور کو ڈیڑھ کروڑ روپے تک معاوضہ ادا کیا جائے گا۔ رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ فواد خان پاکستانی ڈراموں میں فی قسط اپنا معاوضہ 20 لاکھ روپے تک وصول کرتے ہیں، تاہم عام طور پر ان کا معاوضہ فی قسط 15 لاکھ روپے تک ہوتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ماضی میں فواد خان نے بولی وڈ فلموں میں قدرے کم معاوضہ وصول کیا لیکن اب انہوں نے اپنی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھاری معاوضہ وصول کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ممکنہ طور پر فواد خان کو ’ابیر گلال‘ میں کام کرنے کا معاوضہ 5 سے 10 کروڑ روپے تک دیا جائے گا، یعنی پاکستانی اداکار کا معاوضہ 5 کروڑ روپے سے ہر زائد ہی ہوگا جو کہ وانی کپور سے پانچ گنا زیادہ ہوگا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عام طور پر فواد خان فلم کا معاوضہ دو کروڑ روپے تک وصول کرتے ہیں لیکن انہوں نے ’ابیر گلال‘ کے لیے اپنا معاوضہ تین گنا بڑھایا۔ فواد خان سمیت وانی کپور کے معاوضے سے متعلق فلم کی ٹیم نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی دونوں اداکاروں نے اس حوالے سے کوئی بیان دیا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.