طویل مدت سے بڑھتی قیمتوں کے بعد آج سونے کی مارکیٹ میں بڑی تبدیلی دیکھی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 700 روپے کی بھاری کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے بعد اس کا نیا ریٹ 3 لاکھ 52 ہزار روپے مقرر کیا گیا ہے۔ اسی طرح دس گرام سونا بھی 10 ہزار 31 روپے سستا ہو کر 3 لاکھ 1 ہزار 783 روپے کا ہو گیا ہے۔
عالمی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی، جہاں فی اونس ریٹ 116 ڈالر گر کر 3 ہزار 338 ڈالر پر آ گیا۔