ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے، شدت 6.2 ریکارڈ

image

ترکیہ میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جن کی شدت 6.2 ریکارڈ کی گئی ہے، یوکرین، یونان، رومانیہ اور بلغاریہ سمیت کئی یورپی ممالک میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق مقامی وقت کے مطابق 12 بج کر 49 منٹ پر آنے والے زلزلے کا مرکز ترکیہ کے شہر استنبول سے 73 کلومیٹر کے فاصلے پر 10 کلو میٹر زیر زمین تھا۔

امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق زلزلے کے بعد 2 طاقتور آفٹر شاکس بھی ریکارڈ کیے گئے ہیں ، پہلے آفٹر شاک کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز استنبول سے 39 کلومیٹر اور دوسرے کی شدت 5 ریکارڈ کی گئی جس کا مرکز 63 کلومیٹر جبکہ دونوں آفٹر شاکس کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

ترکیہ کے ڈیزاسٹر اینڈ ایمرجنسی منیجمنٹ پریذیڈنسی کے اعداد و شمار کے مطابق استنبول 40 منٹ میں 3 بار زلزلوں سے لرز اٹھا، زلزلے کے جھٹکے یوکرین، یونان، بلغاریہ، رومانیہ اوردیگرممالک میں بھی محسوس کیے گئے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلزلے کے نتیجے میں فوری طور پر کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم آبنائے باسفورس کے یورپی اور ایشیائی ساحلوں پر واقع شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جانے کے بعد لوگوں نے عمارتوں کو خالی کرالیا۔

رپورٹ کے مطابق زلزلے کے دوران بالکونی سے چھلانگ لگانے کے نتیجے میں ایک شخص زخمی ہوا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.