روسی دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے میں فوج کا سینئر جنرل ہلاک ہوگیا۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق روسی دارالحکومت ماسکو میں کار بم دھماکے میں فوج کا سینئر جنرل ہلاک ہوگیا۔ رپورٹ مطابق جنرل یروسلاؤ موسکالک آپریشن ڈائریکٹوریٹ کے نائب سربراہ تھے، دھماکا اس وقت ہوا جب روسی جنرل کار کے قریب سے گزرے۔
خبر ایجنسی کے مطابق کار بم حملہ مقامی طور پر تیار کردہ دھماکا خیز مواد سے کیا گیا۔ روسی حکام نے ابتدائی تحقیقات میں کسی ذمہ دار کا تعین نہیں کیا۔