بھارت کے اپنے ہی وی لاگر نے بی جے پی کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر دیا۔
بھارت کے مشہور وی لاگر نیہا سنگھ راٹھور سمیت دیگر وی لاگرز بھی اپنی ہی حکومت اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اوچھے ہتھکنڈوں کو بے نقاب کر رہے ہیں۔ جن میں بتایا گیا کہ کس طرح سے بی جے پی سیاسی فائدے کیلئے اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔
وی لاگرز نے بتایا کہ گزشتہ برسوں کے دوران بھارت میں بی جے پی کے دور حکومت کے دوران ملک میں کئی بڑے دہشتگرد حملے ہو چکے ہیں۔ جن میں قندھار ہائی جیکنگ 1999، کارگل جنگ 1999، پارلیمنٹ حملہ 2001، گودھرا ٹرین واقعہ 2002۔ پٹھان کوٹ حملہ 2016، اڑی حملہ 2016، امرناتھ حملہ 2016، پلوامہ حملہ 2019 اور پہلگام حملہ 2025 شامل ہیں۔
انہوں نے سوال اٹھایا کہ ان تمام حملوں کے پیچھے کیا مقاصد تھے۔ اور حملوں کا وقت اور سیاسی مقاصد کیا تھے۔
کہا گیا کہ ان طرح کے حملوں کا مقصد بھارت میں سیاسی مقاصد کا حصول رہا ہے۔ ان حملوں کے پیچھے اقتدار کو مستحکم کرنا، اندرونی مسائل سے لوگوں کی توجہ ہٹانا۔ اور عوامی جذبات کو ابھار کر قومی سلامتی کا خودساختہ بیانیہ تیار کیا جاتا ہے۔ آج ایک بار پھر بی جے پی کی جانب سے سیاسی مقاصد کے حصول اور بہار انتخابات کے لیے وہی پرانا کارڈ کھیلا جا رہا ہے۔
وی لاگرز نے کہا کہ پہلگام واقعے کے بعد بھارت میں سیکیورٹی اور انٹیلی جنس کی ناکامیوں پر کوئی مستعفیٰ ہونے کی بھی جرات نہیں کرتا۔ کیونکہ یہ صرف اپنے سیاسی فائدے کے لیے جنگ اور بھارتیوں کی لاشیں چاہتے ہیں۔ بی جے پی نے اپنے سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے ہمیشہ یہی حربے استعمال کیے۔