اسحاق ڈار کا قطری وزیراعظم سے ٹیلیفونک رابطہ، بھارتی یکطرفہ اقدامات پر آگاہ کیا

image

نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے قطر کے وزیر اعظم اوروزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نائب وزیراعظم خارجہ اسحاق ڈار نے قطر کے وزیراعظم ووزیر خارجہ شیخ محمد بن عبدالرحمٰن الثانی سے ٹیلی فونک رابطہ کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ نے بتایا کہ وزیر خارجہ نے قطری وزیراعظم کو بھارت کے بے بنیاد اشتعال انگیز بیان بازی اور یکطرفہ اقدامات سے آگاہ کیا اور انہیں پاکستان کی قومی سلامتی کمیٹی کے فیصلوں سے بھی آگاہ کیا۔

قطری وزیراعظم نے ریاستوں کے درمیان تنازعات کے حل کیلئے بات چیت اور سفارت کاری سمیت علاقائی امن و استحکام برقرار رکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔

ترجمان کے مطابق دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور قطر کے درمیان پائیدار برادرانہ تعلقات کی توثیق کی اور خطے کی بدلتی صورتحال پر قریبی رابطے اور مشاورت برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

 


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.