فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی: بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی

image

مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں مبینہ فالس فلیگ آپریشن کی ناکامی کے بعد بھارتی حکومت نے ناردرن کمانڈ کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ایم وی ایس کمار کو عہدے سے ہٹا دیا ہے، جب کہ ان کی جگہ لیفٹیننٹ جنرل پراتک شرما یکم مئی سے چارج سنبھالیں گے۔

ذرائع کے مطابق مودی سرکار اس ناکام فالس فلیگ آپریشن پر سخت پریشان ہے اور اس ناکامی کا ملبہ جنرل کمار پر ڈال دیا گیا ہے۔

دفاعی ذرائع کا کہنا ہے کہ پہلگام آپریشن کی ناکامی کے بعد جنرل کمار نے فوری طور پر پاکستان کے خلاف کسی بھی جارحانہ کارروائی سے انکار کر دیا تھا، جس سے مودی حکومت کا منصوبہ بری طرح ناکام ہو گیا۔

یاد رہے کہ مقبوضہ کشمیر میں 7 لاکھ سے زائد فوج، نیم فوجی دستے، پولیس اور انٹیلیجنس ادارے تعینات ہیں، لیکن اس کے باوجود بھارتی فوج کی قیادت پہلگام حملہ کے حوالے سے مکمل ناکامی کا شکار دکھائی دی۔

تجزیہ نگاروں کا ماننا ہے کہ بھارتی حکومت فالس فلیگ آپریشن کو بنیاد بنا کر پاکستان کے خلاف عالمی سطح پر پروپیگنڈا کرنے کی کوشش میں تھی۔


News Source   News Source Text

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.