جعلی خاکوں سے جھوٹی کہانی گھڑنے کی مودی سرکار کی سازش بے نقاب

image

مودی سرکار کی ایک اور مکاری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوگئی، جب پہلگام حملے کے نام پر رچائے گئے ڈرامے میں جعلی، مصنوعی ذہانت (AI) سے تیار کردہ خاکوں کے ذریعے جھوٹا بیانیہ گھڑنے کی کوشش کی گئی۔

بھارت کی جانب سے جاری کیے گئے مبینہ دہشتگردوں کے اسکیچز دراصل AI ٹولز سے بنائے گئے فرضی چہرے تھے، جنہیں انسانی ہاتھ کی بجائے کمپیوٹر الگورتھمز نے تشکیل دیا۔ ان خاکوں کی یکسانیت اور بے جان تاثرات نے خود ہی ان کے جھوٹ کا پردہ چاک کر دیا۔

ذرائع کے مطابق، تمام خاکے ایک ہی طرز پر بنائے گئے ہیں، جن میں نہ تو کسی مخصوص شناخت کی جھلک نظر آتی ہے اور نہ ہی انسانی خاکہ نگاری کی باریکی۔ ماہرین نے ان سکیچز کو فوری طور پر مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ قرار دیا، جس کے بعد بھارتی میڈیا کا پھیلایا گیا پروپیگنڈا زمین بوس ہو گیا۔

پہلگام حملے کے نام پر بھارت نے نہ صرف خطے میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی، بلکہ عالمی برادری کو بھی گمراہ کرنے کی مہم چلائی۔ تاہم، جب کوئی ٹھوس ثبوت پیش نہ کیا جا سکا، اور AI سے تیار کردہ جعلی چہرے ہی بنیاد بنے، تو یہ ڈرامہ بُری طرح فلاپ ہو گیا۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ مودی سرکار کی ایک منظم مگر ناکام پروپیگنڈا مہم کا حصہ ہے، جو نہ صرف پاکستان کو بدنام کرنے کے لیے گھڑی گئی، بلکہ خطے میں اپنی ناکامیوں پر پردہ ڈالنے کی بھونڈی کوشش بھی تھی۔

دنیا اب بھارتی میڈیا اور سرکاری بیانیے کی حقیقت جان چکی ہے، فرضی خاکے، بے بنیاد دعوے، اور فلمی انداز کی کہانی سب کچھ اب بے نقاب ہو چکا ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.