عالمی عدالت انصاف میں پاکستان کی فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل اظہار یکجہتی

image

پاکستان نے عالمی عدالت انصاف میں فلسطین کے ساتھ غیرمتزلزل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ہیگ میں پاکستان کے سفیر سید حیدر شاہ نے عالمی عدالت انصاف میں زبانی بیان دیا جس میں انہوں نے فلسطینی علاقوں بالخصوص غزہ میں اسرائیلی مظالم کو اجاگر کیا۔

پاکستانی سفیر نے اقوام متحدہ کی ایجنسی انروا کے خلاف اسرائیلی اقدامات کی مذمت کی اور کہا کہ انروا کے آپریشنز روکنے کی کوشش عالمی قوانین کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

پاکستانی سفیر نے غزہ میں انسانی امداد کی بلاروک ٹوک فراہمی اور اسرائیل کو جوابدہ بنانے پر زور دیا۔ پاکستان نے رواں سال کیس میں تحریری بیان بھی عالمی عدالت میں جمع کرایا تھا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق عالمی عدالت انصاف میں کیس کی سماعت 2 مئی تک جاری رہےگی۔ 40 سے زائد ممالک اور تنظیمیں عالمی عدالت کے اجلاسوں میں شرکت کر رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.