پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو پاکستان پر الزام لگا دیتے ہیں۔۔ شاہد آفریدی کا نیا بیان بھارتی باکسر کو مرچیں لگا گیا

image

"پٹاخہ بھی پھٹ جائے تو الزام پاکستان پر، آٹھ لاکھ فوج کے باوجود واقعہ ہوگیا تو نالائقی کس کی؟"

یہ سوال اٹھایا تھا شاہد آفریدی نے اور پھر جیسے بھارت کی سرکاری مشینری کو کرنٹ لگ گیا ہو۔ سابق کپتان کے سچ بولنے پر انڈین میڈیا، کرکٹرز، اور اب باکسرز تک تلملا اٹھے ہیں۔

پہلگام حملے پر بھارتی افواج کی کارکردگی پر سوال اٹھاتے ہوئے آفریدی نے دو ٹوک الفاظ میں کہا تھا کہ اگر مقبوضہ کشمیر جیسے حساس علاقے میں اتنی بڑی فورس کے باوجود حملہ ہو گیا تو پھر ذمہ داری کا بوجھ پاکستان پر کیوں ڈالا جا رہا ہے؟ ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج اپنی ناکامی دوسروں کے سر نہ ڈالے، بلکہ آئینہ دیکھے۔

آفریدی کے اس بیان کے بعد بھارتی کرکٹ حلقوں میں جیسے زلزلہ آ گیا۔ پہلے شیکھر دھون آگے بڑھے، اب ان کی صف میں انڈین باکسر گورو بیدھری بھی شامل ہو گئے جنہوں نے 1971 کی جنگ کا حوالہ دے کر پاکستان کو "طاقت" کا سبق نہ پڑھانے کا مشورہ دے ڈالا۔ مگر وہ یہ "بھول" گئے کہ 1965 کی جنگ میں کیا ہوا، یا پھر ابھینندن کس طرح چائے پی کر واپس گئے تھے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ ایک سادہ مگر کڑوا سچ بولنے پر نہ صرف شاہد آفریدی کا یوٹیوب چینل بند کر دیا گیا بلکہ شعیب اختر، باسط علی اور ہانیہ عامر جیسے کئی پاکستانی اسٹارز کے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

بھارتی حکومت کے سخت ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین بھی خاموش نہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ایک بیان پر کرکٹرز، میڈیا، اور اب باکسرز تک صفائیاں دینے لگے ہیں۔ یہ سب کچھ بتاتا ہے کہ سچ کی چوٹ سب سے گہری ہوتی ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.