ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی انتقال کرگئیں.. نماز جنازہ کب ہوگی؟

image

معروف ماڈل اور اداکارہ ایمان علی کی والدہ حمیرا عابد علی خالقِ حقیقی سے جا ملیں۔

انسٹاگرام پر ایک پوسٹ کے ذریعے ایمان علی کی بہن رحما علی نے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر مداحوں کے ساتھ شیئر کی اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی درخواست کی۔ رحما نے لکھا، ’آج صبح میری امی اس دنیا سے رخصت ہوگئیں، براہِ کرم ان کی مغفرت کے لیے دعا کریں۔‘ایمان علی نے بتایا کہ ان کی والدہ کی نمازِ جنازہ آج مغرب کی نماز کے بعد ڈیفنس فیز فائیو کی جامع مسجد سوئی گیس سوسائٹی میں ادا کی جائے گی۔شوبز سے وابستہ شخصیات اور مداح ایمان علی کی والدہ کے انتقال پر گہرے دکھ اور رنج کا اظہار کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حمیرا عابد علی خود بھی ایک نامور اداکارہ تھیں۔ انہوں نے اپنے کیریئر کا آغاز پی ٹی وی کے سنہری دور سے کیا، جہاں ان کی ملاقات عابد علی سے ہوئی اور دونوں نے پسند کی شادی کی۔اپنی بیٹیوں کی پیدائش کے بعد حمیرا نے اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کرلی اور ان کی پرورش پر توجہ دی۔

بعد میں عابد علی نے رابعہ نعمان سے دوسری شادی کرلی۔ حمیرا عابد علی نے پھر اداکاری کی دنیا میں واپسی کی اور متعدد ڈراموں اور فلموں میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.