مودی کے دن گنے جاچکے ہیں، خواجہ آصف

image

وزیر دفاع خواجہ آصف ے کہا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم مودی کے دن گنے جا چکے ہیں۔ اور فیصلہ اب وہاں کی عوام کرے گی۔

وزیر دفاع خواجہ آصف نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی پر پارلیمنٹ کے اندر اور باہر تنقید کا سیلاب آیا ہوا ہے۔ اور مودی نے اپنی تقریر میں جن معاملات کو سمیٹنے کی کوشش کی وہ سمیٹ نہ سکا۔

انہوں نے کہا کہ مودی کے دن گنے جاچکے ہیں۔ تاہم فیصلہ بھارتی عوام کریں گے۔ خواجہ آصف نے کہا کہ پاکستان 25 سال سے دہشتگردی کا شکار ہے۔ اور پاکستان نے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں بڑا نقصان اٹھایا ہے۔ وزیر اعظم نے خود پیش کش کی تھی کہ پہلگام واقعے کی تحقیقات کی جائیں۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے ساتھ مسئلہ کشمیر پر بات ہونی چاہیے۔ اور پانی کے مسئلے پر بھی بھارت کے ساتھ بات کی جائے گی۔ سندھ طاس معاہدے کو معطل یا چھیڑا نہیں جاسکتا۔ وزیر دفاع نے کہا کہ جب مذاکرات کی کوششیں شروع ہوں تو معاہدے کی شقوں کو دیکھنا چاہیے۔ بھارت خود کئی ممالک میں دہشتگردی کروا رہا ہے۔ بھارت کے کینیڈا اور امریکہ میں بھی دہشتگردی کے ثبوت موجود ہیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts