امریکی اور عالمی میڈیا پر پاک فوج کے چرچے۔۔ ہمیشہ ساتھ دینے والے امریکہ نے بھی بھارت کی پول کھول دی ! دلچسپ حقائق

image

پاکستان کے مضبوط دفاع اور بھارت کو موثر جواب دینے کی کامیاب حکمت عملی،، پاکستان کے فوجی قائدین نے اپنائی،،، کامیابی،،برتری اور تعریف کا امریکی اور عالمی میڈیا کا اعتراف

پاک بھارت جنگ کےدوران بھارتی طاقت کا غرور، عالمی سفارت کاری اور سیاسی طلسم کو نسیت و نابود کرنے کی کامیابی پر پاکستانی اقوام اور افواج کوجشن کی فتح اور یوم تشکر منانے کا پورا حق ہے،، ملکی دفاع اور حملہ آور دشمن بھارت کو موثر انداز میں جواب دینے کی جو کامیاب حکمت عملی پاکستان فوج کے قائدین نے اپنائی اس کی کامیابی ، تعریف اور برتری کا اعتراف صرف امیریکی نشریاتی ادارے ہی نہیں بلکہ عالمی میڈیا بھی کھلے بندوں تصدیق اور اعتراف کرکے بھارتی میڈیا کو شرم دلانے کے ساتھ بھارتی قیادت اور دعوں کو بھی بےنقاب کرریا ہے،،، وہی امریکی میڈیا جو اکثر بھارت کے مقابلے میں پاکستان پر تنقید اور نامناسب امتیازی تبصروں کا ایک ریکارڈ رکھتا ہے وہ امریکی اور عالمی میڈیا بھارتی میڈیا کے اب جھوٹے دعووں اور بھارت کی مودی حکومت کی صدر ٹرمپ سےجنگ بندی کی فریاد کو بیان کررہا ہے،، اس بات پر مستزاد کہ خود صدر ٹرمپ بار بار اپنے بیانات میں پاک بھارت جنگ بندی کےلئے اپنی مداخلت کا زکر کر کے بھارت کا تھرڈ پارٹی کی مداخلت سے انکاری رہنے کے موقف کی بھی عملی اور حقیقی ترید کرکے شکست خوردہ بھارت کے زخموں پر نمک پاشی کررہے ہیں،،

لیکن سوال یہ ہے کہ کیا پاکستان کے مضبوط دفاع کی تاریخ میں یہ منفرد کامیابی اور فتح پاکستان صرف جشن فتح تک محدود ہے یا محفوظ مستقبل کیلئے مزید تیاری اور تدبر ہماری منزل ہونا چاہیے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.