میڈیا ہمارا پلر ہے، میڈیا نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی، فیلڈ مارشل عاصم منیر

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بھارت کے خلاف حالیہ جنگ میں پاکستانی میڈیا کے کردار کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، اس نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔ جمعرات کو ایوان صدر میں صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف نے آرمی چیف سید عاصم منیر کو بیٹن آف فیلڈ مارشل سے نوازا۔

تقریب میں وزیراعظم شہبازشریف، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، صدر ن لیگ میاں نواز شریف سمیت وفاقی کابینہ کے ارکان، سروسز چیفس بھی موجود تھے۔

ایوان صدر میں سینیئر صحافیوں سے گفتگو میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا فخر ہے، آپ لوگوں نے دنیا کو بتایا کہ ہم صرف سچ بولتے ہیں۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے کہا کہ میڈیا ہمارا پلر ہے،آپ نے ہمارے ساتھ مل کر جنگ لڑی۔

ایوان صدر میں اعلیٰ عسکری حکام نےگفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر میں 313 مسلمانوں نے اپنے سے بڑی طاقت کو شکست دی، غزوہ بدر میں نبی کریم ﷺ کی قیادت میں اللہ نےمسلمانوں کو فتح عطا کی تھی۔

اعلیٰ عسکری حکام نے کہا کہ بھارت کے خلاف جنگ میں اللہ تعالی کی مدد شامل حال رہی، دشمن پر غلبہ پاکستان کیلئے غیبی مدد تھی، الحمد اللہ ہم نے ایسا وار کیا کہ دشمن کے پاس کوئی جواب نہیں تھا، دشمن کو وہ زخم پہنچایا کہ وہ جارحییت کی جرات نہیں کر سکتا۔

اعلیٰ عسکری حکام کا مزید کہنا تھا کہ جنگ بندی کے لیے بھارت نے مصالحت کاروں کے ذریعے رابطہ کیا۔

 


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts