سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کردیا

image

سندھ کے اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان کر دیا گیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر ایک پوسٹ میں محکمہ اسکول ایجوکیشن سندھ نے تعطیلات کا اعلان کیا۔ جاری نوٹی فکیشن کے مطابق یکم جون 2025 سے 31 جولائی 2025 تک اسکول میں تعطیلات رہیں گی۔

مزید کہا گیا ہے کہ چھٹیوں کا اطلاق سرکاری و نجی اسکولوں پر یکساں ہوگا۔ یاد رہے کہ گزشتہ دنوں پنجاب اور خیبرپختونخوا میں موسم گرما کیلئے اسکولوں کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت پنجاب نے اسکولوں میں گرمیوں کی چھٹیوں کا اعلان کیا تھا اور محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے جاری نوٹیفکیشن میں کہا تھا کہ 28 مئی سے موسم گرما کی تعطیلات ہوں گی، صوبے بھر کے تمام اسکولز 15 اگست سے دوبارہ کھلیں گے۔

خیبرپختونخوا حکومت نے اعلامیے میں کہا تھا کہ گرمیوں کی چھٹیاں 15 جون سے 31 اگست تک ہوں گی جبکہ صوبے کے بالائی اضلاع میں موسم گرما کی تعطیلات یکم جولائی سے 31 جولائی تک ہوگی۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts