وزیراعظم سے آئی ایم ایف وفد کی ملاقات، جاری اصلاحات پر اطمینان کا اظہار

image

وزیراعظم شہباز شریف سے وزیراعظم شہباز شریف سے عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے وفد نے ملاقات کی ہے جس میں پاکستان کے جاری آئی ایم ایف کے پروگرام پر گفتگو کی گئی۔

زرائع کے مطابق ملاقات میں حکومت کی آئی ایم ایف پروگرام پر عمل کےحوالے سےمعاشی اصلاحات اور مثبت نتائج پر اطمینان کا اظہار کیا گیا، وفد نے پاکستان کے اصلاحات اور معاشی استحکام و ترقی میں آئی ایم ایف کی جانب سے تعاون جاری رکھنے کا اظہار کیا۔

ملاقات میں وفاقی وزرا محمد اورنگزیب، احد خان چیمہ، سیکریٹری خزانہ امداد اللہ بوسال، چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے بھی شرکت کی۔

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے واضح کیا ہے کہ پاکستان معاشی استحکام کے بعد ترقی کی جانب گامزن ہے، اولین ترجیح ہے کہ میکرواکنامک اصلاحات کےساتھ ادارہ جاتی اصلاحات میں بھی تیزی لائی جائے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts