محکمہ تعلیم کا سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ

image

محکمہ تعلیم سندھ نے سرکاری اسکولوں کے طلبا کی آنکھوں کا معائنہ کرانےکا فیصلہ کیا ہے۔

ڈائریکٹر ایجوکیشن کو اسکولوں میں تعاون کی ہدایت کی گئی ہے اور اس حوالے سے تمام اضلاع کو مراسلہ جاری کردیا گیا ہے۔ مراسلےکے مطابق سرکاری اسکولوں میں آنکھوں کے معائنے کے لیے این جی او کو این او سی دے دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کے مطابق تمام اضلاع میں طلبا کی آنکھوں کی اسکریننگ اور عینک کی فراہمی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ چیف ایڈوائزر کریکولم ونگ ڈاکٹر فوزیہ خان کا کہنا ہےکہ موبائل فون کے استعمال سے بچوں کی بینائی متاثر ہوتی ہے، اسکول سربراہان تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ بچے بینائی سے محرومی سے بچ سکیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.