پشاور میں 2 ماہ کیلئے دفعہ 144 نافذ

image

ڈپٹی کمشنر پشاور نے فلائٹ سیفٹی کو یقینی بنانے کے لیے شہر کے مختلف علاقوں میں آئندہ 60 دنوں کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی۔

ضلعی انتظامیہ کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پابندی کے دوران ہوائی فائرنگ، ڈرون، کبوتر اور پتنگ اڑانے کے علاوہ دکانوں یا اشتہارات میں ہائی بیم لیزر لائٹس کے استعمال پر مکمل پابندی عائد ہو گی۔ ڈپٹی کمشنر پشاور کے مطابق ان اقدامات کا مقصد فضائی حدود میں پرندوں اور دیگر اشیاء کے باعث طیاروں کو لاحق خطرات کا تدارک کرنا ہے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ جہازوں سے پرندوں کے ٹکرانے جیسے حادثات سے بچاؤ کے لیے انتظامیہ سے تعاون کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں متعلقہ افراد کے خلاف پاکستان پینل کوڈ کی دفعہ 188 کے تحت قانونی کارروائی کی جائے گی۔

ضلعی انتظامیہ نے عوام سے ان پابندیوں پر سختی سے عمل درآمد کی ہدایت کی ہے تاکہ کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان سے بچا جا سکے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.