خراب موسم، اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر

image

خراب موسم کے باعث اسلام آباد ایئر پورٹ پر پروازوں کا شیڈول متاثر ہوا ہے۔

اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کے مطابق لاہور، گلگت اور کابل سے اسلام آباد آنے والی پروازیں منسوخ ہو گئیں۔  ایئر پورٹ ذرائع نے بتایا ہے کہ اسلام آباد سے اسکردو، لاہور اور کوئٹہ جانے والی پروازیں بھی منسوخ کر دی گئی ہیں،اسلام آباد ایئر پورٹ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ایک چارٹر طیارے کو خراب موسم کے باعث لینڈنگ کی اجازت نہیں ملی۔ فلائٹ انکوائری کا کہنا ہے کہ طیارے کو کنٹرول ٹاور کی ہدایات پر ڈائیورٹ کر دیا گیا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.