مودی کا گجرات ریلی میں پاکستانیوں کے لیے پیغام: ’دہشتگردی سے نجات کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا‘

انڈیا کے وزیراعظم نریندر مودی نے پیر کی سہ پہر گجرات میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ’پاکستان کو دہشتگردی کی بیماری سے نجات دلانے کے لیے پاکستان کے عوام کو آگے آنا ہوگا۔‘ انھوں نے پاکستان کو سخت پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ’سکھ چین کی زندگی جیو، روٹی کھاؤ ورنہ میری گولی تو ہے ہی۔‘
  • پاکستان کی سپریم کورٹ کے آئینی بینچ میں سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے زیر سماعت نظر ثانی کیس میں جسٹس مسرت ہلالی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں کیسے مل سکتی ہیں؟ جو سیاسی جماعت پارلیمنٹ میں نہ ہو اس میں کیسے آزاد امیدوار شامل ہو سکتے ہیں؟
  • انڈیا کی جنوبی ریاست کیرالہ میں حکام نے تیل اور خطرناک مواد لے جانے والے بحری جہاز کے ساحل کے قریب ڈوبنے اور اس کے کارگو سے رساؤ کے بعد الرٹ جاری کر دیا ہے۔ یہ رساؤ لائبیریا کے جہاز سے ہو رہا ہے جو اتوار کے روز کیرالہ کے ساحلی شہر کوچی کے قریب ڈوبا تھا۔ یہ کارگو جہاز وزِنجم بندرگاہ سے کوچی کی طرف جا رہا تھا۔
  • غزہ میں وزارتِ صحت اور سول ڈیفنس کے حکام کا کہنا ہے اتوار اور پیر کی درمیانی شب ہونے والے دو اسرائیلی فضائی حملوں میں کم از کم 24 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حماس کے تحت چلنے والے سول ڈیفنس کے محکمے کے ایک ترجمان کا کہنا ہے کہ غزہ شہر کے فہمی الجرگاوی سکول پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد بچوں سمیت 20 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں۔ ان میں سے کئی لاشیں جھلسی ہوئی تھیں۔
  • وزیراعظم شہباز شریف کی ترکی کے صدر رجب طیب اُردوغان سے ملاقات، حالیہ کشیدگی میں پاکستان کی حمایت پر ترکی کا شکریہ ادا کیا
  • 'پوتن بالکل پاگل ہو گئے ہیں،' یوکرین پر روس کے بڑے فضائی حملے کے بعد صدر ٹرمپ کی ولادیمر پوتن پر تنقید
  • غزہ کا 77 فیصد علاقہ اسرائیلی فوج کے کنٹرول میں ہے: غزہ کے دفترِ اطلاعات کا دعویٰ

مودی کا گجرات ریلی میں پاکستانیوں کے لیے پیغام: ’دہشتگردی سے نجات کے لیے عوام کو آگے آنا ہوگا‘


News Source

مزید خبریں

BBC
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.