فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات، دفاعی تعلقات پر تبادلہ خیال

image

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے اہم ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر ایرانی جنرل اسٹاف ہیڈکوارٹرز پہنچے۔ جہاں انہوں نے ایرانی چیف آف جنرل اسٹاف سے ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی بدلتی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اور دوطرفہ دفاعی تعلقات کو مضبوط بنانے پر زور دیا گیا۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افواج کے درمیان تعاون بڑھانے پر بات چیت کی گئی۔

اس دوران مشترکہ سرحدی سیکیورٹی نظام بہتر بنانے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ جبکہ خطے میں استحکام اور خوشحالی کے فروغ کے لیے اقدامات پر بھی بات چیت ہوئی۔ سرحدی علاقوں کو تجارت اور اقتصادی روابط کے مراکز میں تبدیل کرنے کے امکانات کا بھی جائزہ لیا گیا۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو ایرانی مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر بھی پیش کیا۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.