ترکیہ، پاکستان اورآذربائیجان تین ریاستیں مگرایک قوم ہیں، رجب طیب اردوان

image

ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان اچھے، برے وقت میں ایک ساتھ کھڑے ہیں۔

آذربائیجان کی یوم آزادی کے سلسلے میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ترک صدر رجب طیب اردوان نے کہا کہ آذربائیجان اور پاکستان کو دل کی گہرائیوں سے سلام اور مبارک باد پیش کرتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ، پاکستان اور آذربائیجان تین ریاستیں مگر ایک قوم ہیں، آذربائیجان کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے۔ ترک صدر کا کہنا تھا کہ کارا باخ کی آزادی سے آذربائیجان مزید مضبوط ہوا ہے، ترکیہ ہر اچھے اور برے وقت میں آذربائیجان کے ساتھ کھڑا ہے۔

دوسری جانب آذربائیجان کے صدر نےالہام علیوف نے کہا کہ آذربائیجان کی فتوحات میں پاکستان اور ترکیہ کی حمایت کے مشکور ہیں، 107 سال پہلے آذربائیجان پہلا آزاد مسلم ملک بنا جس پر 7 سال بعد روس نے قبضہ کیا۔

انہوں نے کہا کہ 1991 میں سوویت یونین کے خاتمے کے بعد آذربائیجان آزاد ہوا مگر آرمینیا کی جارحیت جاری رہی، آرمینیا نے مختلف علاقوں میں ہمارے لوگوں کی نسل کشی کی، آرمینیا کی غاصبانہ پالیسی سے لاکھوں شہری قتل ہوئے یا پناہ گزین بنے۔

الہام علیوف نے کہا کہ 10 نومبر 2022 کو ہم نے آرمینیا کو شکست دی، نگورنو کارا باخ کو آزاد کروایا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.