آزاد کشمیر، فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشتگرد مارے گئے، 2 پولیس اہلکار شہید

image

کشمیر میں فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک جبکہ 2 پولیس اہلکار شہید اور 20 زخمی ہوئے ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ میں پولیس نے دہشت گردی میں مطلوب گروہ کو گرفتار کرنے کے لیے آپریشن کیا، اس دوران ملزمان نے پولیس پر گرینیڈ پھینکے اور شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ملزمان کی لاشیں سی ایم ایچ راولاکوٹ منتقل کر دی گئی ہیں اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے۔ ایس ایس پی راولاکوٹ ریاض مغل نے میڈیا بریفنگ میں بتایا کہ دہشت گردی کے نیٹ ورک کو کاری ضرب لگی ہے، مارے جانے والے چاروں دہشت گرد قتل کے مقدمات میں مطلوب تھے، دہشت گردوں نے حسین کوٹ میں جنگل کے غار میں پناہ گزین تھے۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.