سیالکوٹ ضمنی انتخاب، پی پی 52 میں ن لیگ نے میدان مار لیا

image

پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) نے میدان مارلیا۔ سمبڑیال میں صوبائی اسمبلی کی نشست پی پی 52 پر ضمنی الیکشن میں صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک پولنگ جاری رہی۔ دن بھر پولنگ کے دوران گہماگہمی رہی، کارکنوں میں جھگڑا اور نعرے بازی بھی ہوئی جبکہ دھاندلی کے الزامات بھی لگائے گئے۔

پی پی 52 سیالکوٹ کے ضمنی انتخاب میں تمام 185پولنگ اسٹیشن کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کی حنا ارشد وڑائچ نے 78419 ووٹ لےکر کامیابی حاصل کی۔

پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ آزاد امیدوار فاخرنشاط گھمن 40037 ووٹ لےکر دوسرے نمبر پر رہے۔

ن لیگی امیدوار حنا ارشد کا کہنا تھاکہ عوام نے مجھے سیاست کیلئے نہیں خدمت کیلئے منتخب کیا، مریم نواز کی وجہ سے اس مقام پر کھڑی ہوں، اگروزیراعلیٰ پنجاب مجھ پراعتماد نہ کرتیں تو یہاں کھڑی نہ ہوتی۔

اُدھر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پی پی 52 ضمنی انتخاب میں کامیابی پر حنا ارشد وڑائچ کومبارکباد دی اور کہا کہ سمبڑیال کے عوام نے جس اعتماد کا مظاہرہ کیا اس پرپورا اتریں گے۔

ان کا کہنا تھاکہ مسلم لیگ ن کی کامیابی عوام کا حکومت کی پالیسیوں پراعتماد کا اظہار ہے، عوام خدمت کرنے والوں اورفتنہ فساد پھیلانے والوں کوپہچان چکے، نوازشریف کی قیادت میں ترقی کاسفرتیزی سےجاری ہے۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.