فلسطینی تنظیم حماس کا کہنا ہے کہ اس نے رواں ہفتے کے اوائل میں پیش کی جانے والی امریکی جنگ بندی کی تجویز پر اپنا جواب جمع کرا دیا ہے۔دوسری جانب وائٹ ہاؤس کا کہنا ہے کہ تنظیم نے امریکی سفیر سٹیو وٹکوف کے تجویز کردہ اس مسودے پر اپنے تحفظات کا بھی اظہار کیا گیا ہے جسے اسرائیل کیمنظوری حاصل ہو چکی ہے۔
- حماس کا کہنا ہے کہ وہ فلسطینی قیدیوں کی متفقہ رہائی کے بدلے دس زندہ اسرائیلی یرغمالیوں اور 18 مردہ یرغمالیوں کی لاشوں کو رہا کرنے کے لیے تیار ہے، جو مجوزہ معاہدے میں متعین تعداد ہے
- وزیراعظم پاکستان شہباز شریف نے کہا ہے کہ بلوچستان کے لوگ دلیر ہیں لیکن اگر کوئی شکوہ ہے تو بیٹھ کر اس پر بات کرنی چاہیے
- انڈین مسلح افواج کے چیف آف ڈیفنس سٹاف انیل چوہان نے پاکستان کی جانب سے طیارے گرائے جانے کے دعوے کے بارے میں پہلی مرتبہ جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ ’اہم بات یہ نہیں کہ طیارے گرائے گئے بلکہ یہ کہ وہ کیوں گرائے گئے۔ کیا غلطیاں ہوئیں، یہ باتیں اہم ہیں۔ نمبر اہم نہیں ہوتے۔‘
- انڈین چیف آف ڈیفنس سٹاف کے بیان کے بعد انڈیا کی اپوزیشن جماعت کانگریس نے ملک کی دفاعی تیاریوں پر نظرثانی کا مطالبہ کیا ہے
جنگ بندی کی تجویز پر حماس فلسطینی قیدیوں کے بدلے 10 زندہ اور 18 مردہ اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا کرنے کے لیے تیار