این ایچ اے کی جانب سے موٹروے پر ٹول ٹیکس میں رواں برس پانچویں مرتبہ اضافہ

image

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایج اے) نے رواں مالی سال کے دوران ٹول ٹیکس میں پانچویں مرتبہ اضافہ کردیا ہے۔

 این ایچ اے کی جانب سے منگل کو جاری کیے گئے نوٹیفیکیشن کے مطابق ’اضافی ٹول چارجز 15 جون 2025 سے موٹرویز پر لاگو ہوں گے۔‘ 

 نوٹیفیکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ ’نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس والی گاڑیوں پر 50 فیصد اضافی ٹول چارجز وصول کیے جائیں گے۔‘

 این ایج اے کا کہنا ہے کہ ’ٹول ٹیکس میں اضافہ ریوینیو میں اضافے اور ایم ٹیگ کے استعمال کو فروغ دینے کے لیے کیا گیا ہے۔‘

 ’اسلام آباد سے لاہور موٹروے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے جبکہ لاہور سے عبدالحکیم کے درمیان سفر کرنے والی کاروں کے لیے یہ ٹول ٹیکس 1200 روپے ہو گا۔‘ 

نوٹیفیکیشن کے مطابق ’پنڈی بھٹیاں سے ملتان موٹروے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 1600 روپے جبکہ ملتان سے سکھر کے لیے 1800 روپے مقرر کیا گیا ہے۔‘

 ’ڈی آئی خان سے حاکلہ موٹروے پر کار کا ٹول ٹیکس 1000 روپے جبکہ حسن ابدال سے مانسہرہ ایکسپریس وے پر کار کے لیے نیا ٹول ٹیکس 450 روپے وصول کیا جائے گا۔‘

کمرشل گاڑیوں کے لیے بھی ٹول ٹیکس میں  کیا گیا ہے: این ایج اے

 لاہور سے اسلام آباد سفر کرنے والے 2 اور 3 ایکسل ٹرک کے لیے نیا ٹول ٹیکس 7900 روپے جبکہ آرٹی کیولیٹڈ ٹرک کے لیے 10ہزار 200 روپے مقرر کیا گیا ہے۔ 

این ایج اے نے کہا ہے کہ ’موٹروے پر سفر کرنے والے شہری 15 جون سے قبل اپنے ایم ٹیگ فعال کروا لیں اور اس میں مطلوبہ بیلنس یقینی بنائیں تاکہ اضافی چارجز سے بچ سکیں۔‘ 

 


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.