حکومت کا پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ

image

حکومت نے پنجاب جوڈیشل اکیڈمی کا دائرہ کار وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے،جس کے تحت پنجاب بھر میں جوڈیشل اکیڈمی کے ذیلی کیمپس قائم ہوں گے۔

پنجاب جوڈیشل اکیڈمی (ترمیمی) بل 2025 پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا گیا ،بل کے تحت پنجاب جوڈیشل اکیڈمی ایکٹ 2007 میں ترامیم کی جائیں گی۔ بورڈ آف مینجمنٹ کے اختیارات کو وسیع کیا جائے گا،جوڈیشل اکیڈمی کا مین کیمپس لاہور میں قائم ہو گا،حکومت پنجاب بورڈ کی سفارش سے ذیلی کیمپس قائم کرے گی۔

اکیڈمی ججز اور عدالتی عملے کی تربیت کیلئے بین الاقوامی معیار کا تعین کرے گی،بل متعلقہ کمیٹی کے حوالے کردیا گیا ، دو ماہ تک ایوان میں رپورٹ پیش کی جائے گی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.