مظفر گڑھ میں چائلڈ پورنو گرافی کی ویڈیوز بنانے والا پور ا گینگ گرفتار

image

باقاعدہ اسٹوڈیو بنا کر چائلڈ پورنو گرافی کا کنٹیٹ تخلیق کرنے والا گینگ مظفرگڑھ سے گرفتار کر لیا گیاہے اور ملزمان کے قبضہ سے آٹھ سو شرمناک ویڈیوز برآمد کر لی گئیں ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مظفرگڑھ کے پسماندہ گاؤں میں معصوم بچوں کو چائلڈ پورنو گرافی کے لیے استعمال کرکے ڈالرز کے عوض ڈارک ویب پر ویڈیوز فروخت کرنے والا گینگ پکڑا گیا ہے ، شرمناک مقصد کے لیے جرمن باشندہ 20 روز کے لیے پاکستان آیا، پورا اسٹوڈیو تیار کرکے مقامی افراد کو ویڈیوز بنانے کی ٹریننگ دے کرواپس چلا گیا، پورنوگرافی اسٹوڈیو میں تیار ہونے والی تمام ویڈیوز اسی کو بھیجی جاتی تھیں، فارن آفس اور انٹرپول کے ذریعے مرکزی ملزم کی گرفتاری کی کوششیں جاری ہیں۔ ویڈیو کی قیمت 100 سے 500 ڈالر تک ہو تی ہے ۔

سپیشل برانچ نے نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن اتھارٹی کو جرمن باشندے کی مشکوک حرکات سے آگاہ کیا جس پر این سی سی آئی اے تحقیقات کرتے ہوئے گروہ تک پہنچ گئی، 6 سے 10 سال کی عمر کے 50 بچے چائلڈ پورنو گرافی گینگ کا شکار بنے۔

وزیر داخلہ مملکت طلال چوہدری نے کہا کہ 50 بچے جو ہیں وہ اس سے متاثر ہوئے ہیں اس میں سے جو بچے وہاں سے برآمد کیے گئے ہیں اس کے کچھ بچوں کو جو کہ چھ بچوں کو وہاں پر چائلڈ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا گیا ہے اور انفورچونیٹلی ایک افسوسناک بات یہ ہے کہ کچھ لوگوں کے گھر والے اور والدین بھی اس گھناونے دھندے میں شامل نکلے ہیں ان پر بھی ان کا والدین ہو یا کوئی ہو ان پر بھی کاروائی کا آغاز کیا گیا ہے۔

پاکستان میں چائلڈ ابیوز کیس میں سزا بھی بڑھا دی گئی ہے۔ گھناؤنے جرم میں ملوث ملزمان کو 14 سے 20 سال تک سزا ہوگی۔ اس کیس میں ملزمان کی ضمانت یا صلح بھی نہیں ہوسکے گی۔ قومی سائبر ایمرجنسی رسپانس ٹیم نے ایڈوائزری بھی جاری کی گئی ہے جس میں والدین کو ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں کے لیے سوشل میڈیا کا محفوظ اور ذمہ دارانہ استعمال یقینی بنانے کے لیے انہیں تربیت لازمی دیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.