کوئٹہ میں بم دھماکہ، ایک شخص ہلاک اور چار زخمی

image
کوئٹہ میں بم دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص ہلاک اور چار زخمی ہوگئے ہیں۔

پولیس کے مطابق اتوار کی رات کو کوئٹہ کے علاقے مغربی بائی پاس بروری چوک پر ہونے والے دھماکے میں ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

بم ڈسپوزل سکواڈ کی رپورٹ کے مطابق دھماکا مقناطیسی ٹائم ڈیوائس بم کے ذریعے کیا گیا جو گاڑی کے ساتھ چپکایا گیا تھا۔

ایس ایچ او بروری پولیس تھانہ محمود خروٹی نے دھماکے میں ایک شخص کے ہلاک اور 4 کے زخمی ہونے کی تصدیق کی اور بتایا کہ زخمیوں کو بولان میڈیکل ہسپتال لے جایا گیا جن میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

ہسپتال ذرائع کے مطابق ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت قلات کے رہائشی حسین علی محمد حسنی کے نام سے ہوئی۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ دھماکے میں حسین علی کا ساتھی نبیل بھی زخمی ہوا ہے۔

دونوں حکومتی حامی سمجھے جاتے ہیں-  دھماکے کا ہدف یہی دو افراد تھے- باقی تین زخمی راہ گیر بتائے جاتے ہیں۔

مقتول حسین علی عرف بابل کے والد ملک زبر خان محمد حسنی بھی گزشتہ سال اگست میں قلات میں کالعدم تنظیم کے حملے میں مارے گئے تھے۔

پولیس نے شواہد اکٹھے کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں-


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.