ملک میں 24 گھنٹوں میں چوتھی بار زلزلہ، عوام میں خوف و ہراس

image

شہر قائد میں 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار زلزلہ آیا، جس سے شہریوں میں‌ خوف و ہراس پھیل گیا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں ایک بار پھر زلزلے کے جھٹکے محسوس کیا گیا، ایسا 24 گھنٹے کے دوران چوتھی بار ہوا، جس کے بعد عوام میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیمامرکز نے بتایا کہ زلزلہ صبح 10 بجکر 29منٹ پر آیا، جس کا مرکز قائد آباد تھا ، زلزلے کی شدت 3.2 اور گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔

قائد آباد اوراطراف میں 11 بجکر3منٹ پر زلزلہ محسوس کیا گیا، اس کے علاوہ ملیر سعودآباد، لانڈھی، ، پورٹ قاسم، شاہ لطیف، بھینس کالونی، شیر پاؤ ، لانڈھی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلے سے فی الحال کسی قسم کے جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

گذشتہ رات بھی کراچی کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے بعد لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت تین اعشاریہ دو ریکارڈ کی گئی، جس کی گہرائی بارہ کلو میٹر اور مرکز کراچی گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

اس سے قبل شام سات بجے بھی شہر کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔

واضح رہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں سے شدید متاثرہ ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے۔

یہی وجہ ہے کہ اب یہاں شدید گرمی کے ساتھ طوفانی بارشیں اور زلزلوں کے آئے دن جھٹکے آنے لگے ہیں۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.