حارث رؤف اور فہیم اشرف کو بکرے نہیں ملے۔۔ پھر کیا ہوا؟ دلچسپ ویڈیو

image

عیدالاضحیٰ کی تیاریاں ہر طرف زور و شور سے جاری ہیں، لیکن پاکستان کرکٹ ٹیم کے دو ستاروں کو قربانی کے جانور کی تلاش میں ایسی آزمائش کا سامنا کرنا پڑا جو ان کے لیے میچ جیتنے سے بھی زیادہ مشکل بن گئی۔ فاسٹ بولر حارث رؤف اور آل راؤنڈر فہیم اشرف منڈی تو پہنچے، مگر دل کو بھانے والا بکرا ہاتھ نہ آیا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دونوں کھلاڑی خوب تیار ہو کر جانوروں کی خریداری کے لیے منڈی پہنچے۔ ویڈیو میں حارث اور فہیم پنجابی میں دکانداروں سے بھاؤ تاؤ کرتے دکھائی دیے، لیکن آخرکار تمام کوششیں بےسود ثابت ہوئیں۔ نہ قیمت پر بات بنی، نہ دل کو لگنے والا جانور ملا۔

کافی وقت اور مشقت کے بعد جب بکرے کی تلاش بےنتیجہ رہی تو دونوں نے دنبے خرید کر ہی اپنی قربانی مکمل کرنے کا فیصلہ کیا۔

دوسری جانب، عید کے موقع پر پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان اور تمام کھلاڑیوں نے قوم کو عید کی مبارکباد پیش کی، اور اس بات پر زور دیا کہ خوشی کے اس موقع پر ان لوگوں کو بھی یاد رکھا جائے جو زندگی کی بنیادی سہولتوں سے محروم ہیں۔ خواتین کرکٹرز نے بھی یہی پیغام دیا کہ حقیقی خوشی تب ہی مکمل ہوتی ہے جب معاشرے کے کمزور طبقے کو بھی اس میں شریک کیا جائے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
تازہ ترین خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.