وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار

image

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے عید کے دنوں میں صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

اپنے ایک بیان میں وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے میں جاری صفائی مہم پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے صفائی ستھرائی کے عمل پر مثبت رد عمل آنے پر متعلقہ اداروں کو شاباش پیش کرتی ہوں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ مختصر وقت میں صفائی کے بہترین ریکارڈ پر عوام خوش ہیں، عید کے دنوں میں صفائی کے انتظامات کی ذاتی طورپر مانیٹرنگ کر رہی ہوں۔ مریم نواز نے کہا کہ عید کے پہلے روز ایک لاکھ 11ہزار ٹن ویسٹ ٹھکانے لگایا گیا جبکہ ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت عوام کی 85 فیصد شکایات کا ازالہ کیا گیا۔

انھوں نے مزید کہا کہ بہاولپور اور سرگودھا ٹارگٹ سے 100فیصد زائد ویسٹ کلیکشن کے ساتھ سرفہرست رہے، اسی طرح ڈی جی خان، فیصل آباد ،گوجرانوالہ، سیالکوٹ، ملتان اور ساہیوال میں 80 فیصد تک ویسٹ کلیکشن کی گئی۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.