شدید ہیٹ ویو، موٹروےپولیس نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی

image

ملک میں شدید ہیٹ ویو کے باعث موٹروےپولیس سنٹرل ریجن نے ٹریول ایڈوائزری جاری کردی۔

ترجمان موٹروےپولیس سید عمران احمد کے مطابق شدید گرمی میں گاڑی چلانے سے پہلے پانی اور کولنٹ کولازمی چیک کریں،گاڑیوں کے انجن کا درجہ حرارت اور ٹائر پریشر پر نظر رکھیں، شدید گرمی میں گاڑی میں لائٹر،موبائل فون،پرفیوم اور کاربونیٹڈ مشروبات نہ رکھیں۔

ترجمان موٹروے پولیس کاکہناہے کہ دوپہر 11 بجے سے شام 4 بجے تک غیر ضروری سفر سے پرہیز کریں،بچوں اور بزرگوں کو گرمی میں گاڑی میں تنہا چھوڑنے سے گریز کریں،اضافی پانی اور فرسٹ ایڈ باکس ساتھ رکھیں،گاڑی کو ہمیشہ سایہ دار جگہ پر پارک کریں، گاڑی پارک کرتے ہوئے کھڑکیاں تھوڑی سی کھلی رکھیں تاکہ ہوا کا گزر ہو ۔

 ترجمان سنٹرل ریجن کے مطابق سیٹ بیلٹ کا استعمال کریں،حد رفتار کی پابندی اور اگلی گاڑی سے محفوظ فاصلہ رکھیں۔


News Source   News Source Text

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.