واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات: این سی سی آئی اے کی اہم ایڈوائزری جاری

image

نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے واٹس ایپ ہیکنگ کے بڑھتے واقعات کے پیشِ نظر صارفین کے لیے اہم ایڈوائزری جاری کردی۔

ایڈوائزری کے مطابق اگر کسی صارف کا واٹس ایپ اکاؤنٹ ہیک ہو جائے یا اکاؤنٹ تک رسائی مشکوک ہو تو فوراً واٹس ایپ دوبارہ انسٹال کریں اور اسی فون نمبر کے ذریعے دوبارہ رجسٹریشن کریں۔

این سی سی آئی اے کا کہنا ہے کہ لاگ اِن کے لیے فون نمبر درج کرنے پر ایس ایم ایس کے ذریعے 6 ہندسوں کا کوڈ موصول ہوگا، جسے فوری طور پر درج کرنا ضروری ہے۔ کوڈ درج ہوتے ہی ہیکر کے موبائل سے واٹس ایپ خود بخود لاگ آؤٹ ہوجائے گا۔

ایڈوائزری میں واضح کیا گیا ہے کہ واٹس ایپ ایک وقت میں صرف ایک موبائل فون پر ہی فعال رہ سکتا ہے، اس لیے بروقت کارروائی سے اکاؤنٹ محفوظ بنایا جا سکتا ہے۔


Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Follow US