وفاقی وزارتوں، ڈویژنوں، منسلک محکموں، ذیلی دفاتر اور آئینی اداروں میں ملازمت کرنے والی خواتین کی تعداد صرف 31,455 ہے جب کہ مجموعی ملازمین کی تعداد 581,581 ہے۔ مرد ملازمین کی تعداد 550,126 ہے جس کے نتیجے میں خواتین کا تناسب محض 5.83 فیصد بنتا ہے۔
سرکاری دستاویز کے مطابق ملک کی 38 وزارتوں اور ڈویژنوں میں یہ اعداد و شمار سامنے آئے ہیں۔
اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تازہ ترین ڈیٹا حاصل کرنے کے لیے تمام وزارتوں اور ڈویژنوں کو ایک نیا مراسلہ بھیج دیا ہے، جس میں خواتین کے لیے مختص 10 فیصد کوٹے پر عمل درآمد کی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔