اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کرنے والے شخص کو سزائے موت دے دی گئی : ایرانی میڈیا

image

ایرانی میڈیا رپورٹس کے مطابق اسمٰعیل فکری نامی شخص، جس پر اسرائیلی انٹیلیجنس ایجنسی موساد کے لیے جاسوسی کا الزام تھا، کو مکمل قانونی کارروائی اور مجرمانہ ٹرائل کے بعد تختہ دار پر لٹکا دیا گیا۔ عدالت نے شواہد کی بنیاد پر اسے قصوروار قرار دیتے ہوئے سزائے موت سنائی تھی۔

ایرانی حکام کے مطابق فکری پر حساس معلومات اسرائیل کو فراہم کرنے اور ملکی سلامتی کے خلاف سرگرمیوں میں ملوث ہونے کے الزامات ثابت ہو چکے تھے۔ ایران نے اس کارروائی کو قومی سلامتی کے تحفظ کا اہم قدم قرار دیا ہے۔

یہ پھانسی ایسے وقت میں دی گئی ہے جب ایران اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی عروج پر ہے، اور دونوں ممالک کے درمیان کئی دنوں سے فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ اس واقعے کو ایران کی جانب سے جاسوسوں کے خلاف سخت پیغام کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.