ہم نے قطر میں امریکی فوجی آڈوں کو نشانہ بنا کر واشنگٹن کو زوردار تھپڑ رسید کیا، ایرانی سپریم لیڈر خامنہ ای

image

اسرائیل پر ایران کی فتح کا اعلان کرتے ہوئے خامنہ ای نے کہا کہ جوہری تنصیبات پرامریکا کی جانب سے بڑھا چڑھا کر بات کی جارہی ہے جو کہ بےبیناد ہے۔ ایران اسرائیل جنگ بندی کے بعد پہلی بارمیڈیا پرخامنہ ای نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایران پر حملےکے ضواب میں قطر میں فوجی اڈوں کو نشانہ بناکر ہم نے واشنگٹن کے منہ پر زور دار تھپڑرسید کیا،یہ اس بات کی نشاندہی ہے کہ خطے میں موجود امریکی اڈے ہماری دسترس میں ہیں۔

مستقبل میں بھی ایران پر حملہ ہوا تو یہ عمل دہرائیں گے، کسی بھی جارحیت کے نتیجے میں دشمن کو یقینی طورپربھاری قیمت چکانی ہوگی۔ ایران کے سپریم لیڈر نےاپنے خطاب میں کہا کہ ایرانی قوم کبھی بھی امریکا کے دبائو میں نہیں آئے گی، ایرانی میزائل حملوں سے اسرائیل تباہی کے دہانے پر پہنچ گیا تھا۔

خامنیہ ای نے اسرائیل کیساتھ جنگ میں شہید ہونے والوں بالخصوص ایرانی کمانڈرزاورسائنسدانوں کو خراج عقیدت پیش کیا، ان کا کہنا تھا کہ ہماری مسلح فورسز نے اسرائیلی دفاعی نظام کوموثر انداز میں عبورکیا، شہری اور فوجی علاقوں کو اپنے میزائلوں اور مضبوط حملے سے مٹی میں ملا دیا۔

امریکا جنگ میں براہ راست میں شامل ہواکیونکہ اسے محسوس ہوا کہ اگر وہ شامل نہ ہوا تو صیہونی حکومت پوری طرح سے نیست و نابود ہو جائے گی۔

امریکا نےہمارے ایٹمی مراکز پر حملہ کیا، جو علیحدہ طور پر کسی عالمی عدالت میں قانونی مقدمے کے لائق ہے ۔ امریکی صدر نے بڑھا چڑھا کر باتیں کیں، ان کے بیانات سے پتہ چلتا ہے کہ انہیں بڑھا چڑھا کر پیش کرنے کی ضرورت پڑ گئی۔ جو بھی ان باتوں کو سنے گا وہ سمجھ جائیگا کہ ان باتوں کے پیچھے ایک الگ کہانی ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.