غزہ میں اسرائیلی فورسز نے مزید 59 فلسطینیوں کو شہید کردیا۔
عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں اسرائیلی فورسز خوراک کی تقسیم کے مراکز پر اکھٹے ہونے والے فلسطینوں کو بھی فائرنگ کا نشانہ بنارہے ہیں۔
گزشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 59 فلسطینیوں کو شہید کیا جن میں سے 17افراد خوراک کے حصول کے لیے تقسیم کے مراکز کے باہر انتظار میں تھے۔
مقامی افراد کے مطابق اسرائیلی فوج نے ہجوم پر فائرنگ سے قبل کوئی انتباہ جاری نہیں کیا جس کے نتیجے میں شہری ہلاکتیں ہوئیں۔